Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / ہماچل پردیش میں بس کھائی میں گری ،28 ہلاک

ہماچل پردیش میں بس کھائی میں گری ،28 ہلاک

شملہ،20جولائی(سیاست ڈاٹ کام) ہماچل پردیش کے شملہ شہر میں کھناری کے نزدیک آج صبح ایک بس کے گہری کھائی میں گرنے سے اس میں سوار 28افراد ہلاک ہوگئے ۔پولیس نے اس حادثے میں 28 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ریکانگ پیو سے سولن جا نے والی ایک بس کے گہری کھائی میں گر نے سے 28 افراد کی موت ہو گئی اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی حادثے کی جگہ پر پہنچے رام پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ دیو کمار نیگی نے بتایا کہ راحت اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ ہلاش شدگان کی لاشیں نکالی جا رہی ہیں۔ زخمیوں کو کھناري اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ شدید زخمی کچھ لوگوں کی اسپتال لے جاتے وقت موت ہو گئی۔ شدید زخمی تین افراد کو آئی جی ایم سی شملہ بھیج دیا گیا ہے ۔کننور فیڈریشن پبلک سروس کی اس بس میں تقریبا 35ً مسافر سوار تھے ۔ رامپور کے پاس ڈرائیور کے گاڑی پر سے کنٹرول کھو دینے کی وجہ سے بس ستلج دریا کے کنارے واقع پہاڑی سے تقریباً 250 میٹر گہری کھائی میں گر گئی۔ وزیراعظم نریندر مودی اور صدر کانگریس سونیا گاندھی نے اس حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT