Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / ہماچل پردیش میں حکومت مخالف اور خانہ جنگی کی لہر سے کانگریس پریشان

ہماچل پردیش میں حکومت مخالف اور خانہ جنگی کی لہر سے کانگریس پریشان

نئی دہلی ۔10ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہماچل پردیش میں کانگریس کو ایک زبردست مہم درپیش ہے ‘ جہاں انتخابات منعقد ہے کیونکہ اس کے انتخابی امکانات پارٹی میں خانہ جنگی اور ریاست میں حکومت مخالف لہر سے متاثر ہورہے ہیں ۔ چیف منسٹر ویر بھدر سنگھ صدر ہماچل پردیش کانگریس سکھویندر سنگھ سکھو کی علحدگی کا مطالبہ کررہے ہیں اور مرکزی قیادت اپنے قدیم لیڈر کی برہمی دور کرنے میں مصروف ہے ۔ پہاڑی ریاست ہماچل پردیش میں وہ گذشتہ کئی برسوں سے پارٹی کی قیادت کررہے ہیں ۔ شنڈے نے چمبا میں اپنے چار روزہ دورہ کے موقع پر ضلعی سطح کے قائدین سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس میں پارٹی قیادت میں کسی تبدیلی کے امکانات سے انکار کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT