Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / ہماچل پردیش میں شدید بارش ‘44 سال قدیم برج منہدم

ہماچل پردیش میں شدید بارش ‘44 سال قدیم برج منہدم

پٹھان کوٹ 12 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہماچل پردیش کے کانگرا ضلع میں ایک 44 سال قدیم برج شدید بارش کی وجہ سے منہدم ہوگیا ۔ یہ پل شدید بارش اور پانی کے بہاؤ کی وجہ سے منہدم ہوا ہے ۔کہا گیا ہے کہ یہ برج ہماچل کے نور پور تحصیل کے کئی گاوں والوں کیلئے پڑوسی ریاست پنجاب سے راستہ رابطہ کا ذریعہ تھا ۔ حالانکہ اس برج پر ٹریفک بھی بہت زیادہ ہوتی ہے لیکن اس کے انہدام میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے کیونکہ انتظامیہ نے چہارشنبہ کو ہی اس برج پر ٹریفک کو روک دیا تھا ۔ برج کو تھامنے والے پلرس میں شگاف کل ہی پیدا ہوگیا تھا ۔ واضح رہے کہ صرف 10 دن قبل برطانیہ کی کمپنی کی جانب سے تعمیر کردہ ایک برج ممبئی ۔ گوا ہائی وے پر منہدم ہوگیا تھا جو مسلسل بارش سے کمزور ہوگیا تھا ۔ اس برج کے انہدام سے ساوتری ندی میں بسیں تک بہہ گئی تھیں اور 28 نعشیں اب تک نکالی جاسکی ہیں۔ 16 افراد لاپتہ ہیں۔ کہا گیا ہے کہ برطانیہ نے حکومت مہاراشٹرا کو اس برج کی خستہ حالت پر خبردار بھی کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT