Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / ہماچل پردیش میں چٹانیں کھسکنے کا المناک واقعہ

ہماچل پردیش میں چٹانیں کھسکنے کا المناک واقعہ

گردوارہ سے متصل عمارت میں مقیم 8 افراد ہلاک اور دیگر زخمی
منی کرن (ہماچل پردیش) ۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) تاریخی منی کرن صاحب گردوارہ سے متصل ایک عمارت پر آج دوپہر بلند پہاڑیوں سے ڈھل کر چٹانیں گر جانے سے 8 افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔ کلو ڈپٹی کمشنر راکیش کنور نے بڑے بڑے پتھروں میں مدفون 8 نعشوں کو باہر نکال لیا گیا اور مزید لوگوں کی تلاش جاری ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ گردوارہ سے متصل عمارت میں عوام کی کثیر تعداد قیام پذیر تھی۔ ضلع انتظامیہ نے نعشوں کی شناخت کیلئے گردوارہ کمیٹی سے تعاون طلب کیا ہے۔ اس عمارت میں مقیم بیشتر افراد بیرون ریاست سے تھے۔ اس عمارت پر جیسے ہی چٹانیں گرنے لگی تو عوام جان بچانے کیلئے دوڑ پڑے اور 3 منزلہ عمارت کا ایک بڑا حصہ منہدم ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی اعلیٰ حکام جائے وقوع پر پہنچ کر ملبہ میں پھنسے ہوئے لوگوں کو باہر نکالنے کی کارروائی شروع کردی گئی۔ زخمیوں کو کلور کے زونل ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا ہے جس میں 8 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT