Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / ہماچل پردیش کے چیف منسٹر کی بیوی کی درخواست پر سی بی آئی کو نوٹس

ہماچل پردیش کے چیف منسٹر کی بیوی کی درخواست پر سی بی آئی کو نوٹس

نئی دہلی 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے آج سی بی آئی کو ہماچل پردیش کے چیف منسٹر ویر بھدر سنگھ کی بیوی کی درخواست پر نوٹس جاری کردی۔ مبینہ طور پر اِس جوڑے کے خلاف فرد جرم غیر متناسب اثاثہ جات مقدمہ میں داخل کی گئی ہے۔ اپنی درخواست میں پرتیبھا سنگھ نے الزام عائد کیاکہ سی بی آئی نے تحقیقات کے دوران مقررہ طریقہ کار پر عمل نہیں کیا۔ اُنھوں نے عدالت سے کہاکہ عدالت کو فرد جرم کا نوٹ نہیں لینا چاہئے۔ خصوصی جج ویریندر کمار گوئل اِس مقدمہ کی سماعت کررہے تھے جس میں سی بی آئی نے چیف منسٹر اور اُن کی بیوی کے خلاف فرد جرم عائد کیا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ اُنھوں نے اپنی آمدنی کے 192 فیصد غیر متناسب اثاثہ جات جمع کرلئے ہیں جن کی مالیت 10 کروڑ روپئے ہے۔ قطعی رپورٹ 9 افراد نے پیش کی تھی اور قانون تعزیرات ہندکے تحت قابل سزا دفعات کے مطابق جوڑے کے خلاف فرد جرم داخل کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT