Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہمبنٹوٹا عملے کی پینٹ اتروانے کے معاملے کی تحقیقات

ہمبنٹوٹا عملے کی پینٹ اتروانے کے معاملے کی تحقیقات

کولمبو۔12جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ونڈے سیریز کے پانچویں اور آخری میچ کے موقع پر ہمبنٹوٹا اسٹیڈیم کے گراؤنڈ عملہ کے ایس ایل سی برانڈ کی پینٹ اتروانے کا عجیب و غریب معاملہ پیش آیا ہے ۔سری لنکا کرکٹ نے ہمبنٹوٹا اسٹیڈیم کے گراؤنڈ اسٹاف کی پینٹ اتروانے کے اس معاملے کے سامنے آنے کے بعد تحقیقات کی یقین دہانی کروائی ہے ۔واضح رہے کہ گراؤنڈ اسٹاف کو پانچویں ونڈے کے دوران ایس ایل سی کی یونیفارم پہننے کے لئے دی گئی تھی جسے انہیں بعد میں واپس نہیں کرنا تھا۔ لیکن رپورٹ کے مطابق ان کے عملے کے ارکان کو ان کی ادائیگی پینٹ واپس کرنے کے بعد ہی کی گئی ۔گراؤنڈ عملے کے ان ملازمین کو مقامی علاقے سے کام پر رکھا گیا تھا۔ مقامی میڈیا کو ایک ملازم نے اس واقعہ کے بعد کہا حکام نے ہمارے تین دن کے کام کے بعد کپڑے اتروانے کے بعد ہی ہماری ادائیگی کی۔ایک دیگر متاثرہ ملازم نے کہا اسٹیڈیم کے حکام نے ہمیں یہاں اپنے اپنے کپڑے لانے کے لئے نہیں کہا تھا اور بعد میں ہمیں جو کپڑے دیئے اسے واپس کرنے کے لئے کہا۔

TOPPOPULARRECENT