Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / ہمدردی کے بہانے دھوکہ دینے والا شخص گرفتار

ہمدردی کے بہانے دھوکہ دینے والا شخص گرفتار

حیدرآباد۔/8جولائی، ( سیاست نیوز) ہمدردی کے بہانے دھوکہ دینے والے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پی ستیش کمار جو شاہ پور نگر علاقہ کے ساکن سری راملو کا بیٹا ہے دھوکہ دہی کے کئی معاملات میں ملوث ہے۔ بس اسٹاپ اور بس اسٹیشن کے قریب ضعیف عمر کے دیہاتیوں کو وہ اپنی دھوکہ دہی کا شکار بناتا تھا ان سے اپنا تعارف کروانے کے بعد خود کو ان کے دیہات کا رشتہ دار بتاتا تھا اور ان دیہاتیوں سے درخواست کرتا تھا کہ وہ گاؤں جارہے ہیں اس کے پاس گاڑی ہے وہ گاؤں تک چھوڑ دے گا بس کے انتظار میں کافی وقت لگتا ہے۔ دیہات اس کی ہمدردی کا شکار ہوجاتے اور وہ اس طرح ان سے رقم لیکر فرار ہوجاتا تھا۔ اس کے خلاف صنعت نگر کے پی ایم پی او یو پی ایس پٹن چیرو میں مقدمات درج ہیں۔

TOPPOPULARRECENT