Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ہمدرد ایجوکیشن سوسائٹی کے تعلیمی وظیفے

ہمدرد ایجوکیشن سوسائٹی کے تعلیمی وظیفے

نئی دہلی ۔ 18 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : ہمدرد ایجوکیشن سوسائٹی نئے تعلیمی سال کے لیے قرض وظیفے جاری کرنے کے واسطے درخواستیں طلب کرتی ہے ۔ صرف وہی مسلم طلبہ و طالبات درخواست بھیجنے کے مجاز ہوں گے جنہوں نے دسواں درجہ ( میٹرک ) بارہواں ( انٹر ) یا اس کے مساوی امتحان یا گریجویشن کم از کم 80 فیصد نمبروں سے پاس کیا ہو اور جن طالب علموں کے نمبر اپنی اپنی ریاستوں میں درخواست دینے والے طلبہ میں سب سے زیادہ پائے جائیں گے ۔ سائنس ، انجینئرنگ ، میڈیسن کے علاوہ کامرس ، اکنامکس اور سوشیل سائنسز کے طلبہ بھی درخواست دے سکتے ہیں ۔ وظیفے کی رقوم کا فیصلہ کورسز کے اعتبار سے سلکشن کمیٹی کرے گی ۔ جو طلبہ وطالبات وظیفے کے حقدار ٹھہریں گے ان کو ایک بانڈ بھرکر دینا ہوگا کہ تعلیم مکمل کرلینے کے زیادہ سے زیادہ دو سال کے بعد سے قرض وظیفہ کی رقم وہ ماہ بہ ماہ ( اگر چاہیں تو ایک مشت ) ان ہی قسطوں میں واپس کرنا شروع کردیں گے جن قسطوں میں وہ ان کو ملی تھی ۔ وظیفہ پانے والے طلبہ کی پیش رفت کا ہر سال احتساب ہوگا اور اگر رفتار اطمینان بخش پائی گئی تو وظیفے کی تجدید کی جائے گی ۔ وظیفہ کا فیصلہ کرتے وقت صلاحیت اور مالی حالت دونوں کو ملحوظ رکھا جائے گا ۔ غیر ملکی طلبہ کو یہ وظیفہ نہیں دیا جاتا ہے ۔ وظیفے کی اسکیم سوسائٹی کے سابق صدر مرحوم حکیم عبدالحمید کے ایما پر اس لیے جاری کی گئی تھی کہ ہندوستانی مسلمان جو تعلیم میں پسماندہ ہیں ، انہیں تعلیمی میدان میں آگے لایا جائے اور ان میں مقابلے کا جذبہ پیدا کیا جائے تاکہ وہ تعلیمی پسماندگی سے نکل کر ملک کی ترقی میں زیادہ موثر کردار ادا کرسکیں ۔ جو مسلم طلبہ یہ وظائف پانے کے خواہش مند ہیں اور جن کا ارادہ ہے کہ وہ تعلیم کا سلسلہ عصری تعلیم کے کسی تسلیم شدہ ادارے سے کم از کم 2017-2018 کے تعلیمی سال تک جاری رکھیں گے ۔ مندرجہ ذیل ویب سائٹس hamdardeducationsociety.org.in ، hamdardstudycircle.in ، hamdardcoachingcentre.in سے فارم ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے ۔ یا ایڈیشنل سکریٹری ، ہمدردی ایجوکیشن سوسائٹی ، تعلیم آباد ، سنگم وہار ، نئی دہلی پن کوڈ 110080 کے نام خط بھیج کر درخواست فارم منگواسکتے ہیں ۔ بھرے ہوئے فارم 30 ستمبر 2016 تک وصول کئے جائیں گے ۔ درخواست دہندگان پر لازم ہوگا کہ وہ درخواست فارم کے ساتھ مارک شیٹ ، بونافائیڈ اسٹوڈنٹ سرٹیفیکٹ ، ماہانہ انکم سرٹیفیکٹ کی اٹسڈ فوٹو کاپی ضرور منسلک کریں ۔ تاخیر سے آنے والی درخواستوں پر غور ممکن نہ ہوگا ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT