Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ہمدرد لیبارٹریز کے ہمدرد ویلنس یونٹ کا افتتاح،جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر کا خطاب

ہمدرد لیبارٹریز کے ہمدرد ویلنس یونٹ کا افتتاح،جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر کا خطاب

حیدرآباد۔21جولائی(سیاست نیوز)ہمدرد لیباریٹریز کے یونٹ ہمدرد ویلنس سنٹر کا نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمودعلی کے ہاتھوں افتتاح عمل میںآیا۔آج یہاں شہر حیدرآباد کے ایک ہوٹل میں ہمدرد ویلنس سنٹر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں شہر حیدرآباد کے ممتاز حکماء اور اطباء نے شرکت کی ۔بعد ازاں جناب محمد محمودعلی نے ہمدرد لیباریٹریز کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہاکہ نئی ریاست کی تشکیل کے بعد تلنگانہ کی قدیم تہذیب کا آہستہ آہستہ احیاء عمل میںآرہا ہے ۔جبکہ یونانی طریقہ علاج کو متعارف کروانے اور اس کے فروغ میںمسلم حکمرانوں کا اہم رول رہا ہے اور یہی وجہہ ہے کہ دور جدید میں مسلم حکمرانوں سے عصبیت کے نتیجے میں یونانی طریقہ علاج کو درکنار کرنے کی سازشیں کی جاتی رہی ہیں۔ جناب محمد محمودعلی نے بتایا کہ یونانی ادویات کے استعمال سے مریض پر مضر اثرات بھی نہیں پڑتے جبکہ دور جدید کے درد دور کرنے والی گولیوں کا استعمال سے گردوں کے ناکارہ ہونے کے علاوہ قلب کمزور ہونے کے واقعات بھی پیش آرہے ہیں۔ جناب محمدمحمودعلی نے کہاکہ موجودہ دور میں یونانی طریقہ علاج کا احیاء معاشرے میںبڑھتے امراض کی روک تھام کے لئے موثر ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ یقینا یونانی طریقہ علاج اورادویات کی تیاری میںہمدرد کا نام کافی مقبول ہے اور اس سے زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ ہمدرد کمپنی کی جانب سے شہر حیدرآباد میںنئے ویلنس سنٹر کا قیام عمل میںلایاگیا ہے ۔ انہوں نے شہر اور ریاست تلنگانہ کے دیگر اضلاعوں میںمزید ویلنس سنٹرس قائم کرنے کی بھی تجویز پیش کی ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت تلنگانہ یونانی طریقہ علاج کے فروغ میں ہمدرد کمپنی کا ہر ممکن تعاون کریگی ۔ قبل ازیں جناب منصور علی چیف مارکٹینگ اینڈ سلیس آفیسر ہمدرد انڈیا نے بتایا کہ ہمدرد کایہ پانچواں ویلنس سنٹر ہے اس سے قبل ہم نے دہلی میںچار سنٹرس قائم کئے ہیں جہاں پر یونانی طریقہ علاج کے ذریعہ مریضوں کی تشخیص کی جارہی ہے ۔ جناب منصور علی نے کہاکہ ہمدرد لیبارٹریز میںتیار کی جانے والی ادویات بھی ہمارے ویلنس سنٹرس پر دستیاب رہیں گی جبکہ حکماء اوراطباء کے علاوہ ویلنس سنٹر میں خدمات انجام دینے والا طبی عملہ ہمدردلیباریٹری کاتربیت یافتہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دہلی کے بعد شہر حیدرآباد ایک ایسا مرکز ہے جہاں پر یونانی طریقہ علاج کی کافی مانگ ہے اور لوگوں کو مذکورہ طریقہ علاج پر کافی بھروسہ بھی ہے ۔ جناب عبدالمجید ڈائرکٹر ہمدرد کمپنی ‘ حکیم سید غوث الدین ‘ ڈاکٹر سید یوسف علی ‘ ڈاکٹر پروین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT