Sunday , July 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہملٹن مساکاڈزا کے 5ہزار رنز مکمل

ہملٹن مساکاڈزا کے 5ہزار رنز مکمل

ہمبنٹوٹا ۔11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) زمبابوے کے سنیئر بیٹسمین ہملٹن مساکاڈزا نے ونڈے کرکٹ میں 5 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا۔ انہوں نے یہ کارنامہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے پانچویں اور آخری ونڈے میں 73 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر حاصل کیا۔ وہ اس اعزاز کے مالک زمبابوے کے پانچویں بیٹسمین بن گئے ہیں۔ 33 سالہ مساکاڈزا اب تک 178 میچوں میں 5023 رنز بنا چکے ہیں جس میں ان کی 5 سنچریاں اور 31 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

ڈیوڈ بیکہم کے بیٹے کی ٹینس میں دلچسپی
لندن۔11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش فٹبال ٹیم کے سابق کپتان ڈیوڈ بیکہم کے 14سالہ بیٹے رومیو کی ٹینس میں دلچسپی بڑھ گئی۔ انہیں بلغاریہ کے گریگور ڈیمٹروف اس کھیل کی تربیت دے رہے ہیں جبکہ گزشتہ سال وہ برطانیہ کے اسٹار کھلاڑی اینڈی مرے کے ساتھ کھیلتے نظر آئے تھے۔ ان کی والدہ وکٹوریہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں گریگور ڈیمٹروف انہیں ٹینس سکھا رہے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT