Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ہمناآباد میں دیوراج ارس کی یوم پیدائش تقریب کا انعقاد

ہمناآباد میں دیوراج ارس کی یوم پیدائش تقریب کا انعقاد

ہمناآباد 21 اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہمناآباد میںکرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ دیورآج،ارس کا 100وان جنم دن سرکا ری طور پر عالیشان پیمانے پر منا یا گیا۔رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے صبح10بجئے نئی تحصیل آفس میں انکی تصویرپر پھول چڑھا کر انکو خراج عقیدت پیش۔بعد میں اسکولی طلباء نے ایک ریالی نکالی،جو نوکر بھون پہنچ کر اختتام کو پہنچی اس ریالی میں رکن اسمبلی بھی شامل رہے۔اس تقریب میں ہمناآباد کے صدر بلدیہ احمد معین الدین افسر میاں، لکشمن بڑلاء،ہمناآباد تحصلیدار ڈی،ایم،پانی کے علاوہ دیگر محکموں کے اعلی عہدیدارن کے علاوہ اور بھی دیگر حضرات موجودتھے۔اسکے علاوہ ہر سرکاری دفتر اور اسکول ،کالج اور بھی دیگر جگہوں پر انکا یوم پیدائیش منا یا گیا۔دیوراج ارس ریا ست کرناٹک کے8ویں وزیر اعلیٰ تھے جو 20مارچ1972تا31ڈسمبر1977تک وزیر اعلیٰ رہے اسکے بعددوسری مرتبہ28فروری1977تا7جنوری 1980تک وزیر اعلیٰ بنے رہے انکا تعلق کا نگریس پا رٹی سے تھا۔موجودہ وقت میں کرناٹک میں کا نگریس پا رٹی اقتدار میں ہے جو خود کو ہر وقت سیکولر بتا تی ہے،اس پارٹی کو تو اپنے سابق وزیر اعلیٰ کا جنم دن یا دہے مگراس ریاست کے پہلے عظیم جنگ آزادی کے مجاہد  شہید ٹیپو سلطان یاد نہیں ہے۔ اس ضمن میں ہمناآباد کی تمام عوام حکومت کرناٹک سے اس بات کا مطالبہ کرتی ہے کے ہندوستان کے جنگ آزادی کے پہلے مجاہد کا بھی یو م پیدائیش سرکاری طور پر اسی طرح عالیشان پیمانے پر منائے۔

TOPPOPULARRECENT