Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہمپشائر کیلئے شاہد آفریدی کی بہترین کارکردگی

ہمپشائر کیلئے شاہد آفریدی کی بہترین کارکردگی

ساؤتھمپٹن۔ 3 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں اپنی ٹیم ہمپشائر کے لئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔سائوتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں ہمپشائر نے کینٹ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔شاہد آفریدی  14 گیندوں پر برق رفتار 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کیربری نے سب سے زیادہ 54 رنز بنائے اور ڈیرن سیمی نے 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔کینٹ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں بیل ڈرومونڈ کی بہترین 64 رنز کی اننگز کے باوجود 149 رنز بناسکی اور میچ 9 رنز سے ہار گئی۔ہمپشائر کی جانب سے پاکستانی اسٹار نے اپنے 4 اوورز میں بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 33 رنز کے عوض3 وکٹیں حاصل کیں۔شاہد آفریدی کو میچ میں شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT