Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ’’ہمیں تم پر فخر ہے‘‘میشل کا سرینا کو خراج تحسین

’’ہمیں تم پر فخر ہے‘‘میشل کا سرینا کو خراج تحسین

نیویارک، 14 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی خاتون اول میشل اوباما نے یوایس اوپن گرانڈ سلام ٹینس کے سیمی فائنل میں شکست کے باوجود سرینا ولیمز کو 2015ء کے کامیاب سیزن کی مبارکباد دی ہے۔میشل کا کہنا ہے کہ سرینا امریکہ کیلئے فخر ہیں، انہوں نے رواں سال اور ہمیشہ بے مثا ل کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ امریکی خاتون اول نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سرینا کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ’’ہمیں تم پر بہت زیادہ فخرہے ،تم ہمار ا غرو ر ہو ،تم نے ٹینس کورٹ میں 2015ء میں جتنی کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ حیران کن اور قابل فخرہیں۔‘‘

TOPPOPULARRECENT