Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ہم بجرنگ دل کو یونیورسٹی میں داخل ہونے نہیں دینگے

ہم بجرنگ دل کو یونیورسٹی میں داخل ہونے نہیں دینگے

یو او ایچ طلبہ یونیورسٹی کی ریاستی وی ایچ پی کی شدید مذمت
حیدرآباد ۔ 23 جولائی (سیاست نیوز) یونیورسٹی آف حیدرآباد کی طلبہ یونین صدر وی ایچ پی تلنگانہ راما راجو کے اس بیان کو بجرنگ دل کے کارکن دہشت گردوں کے حامیوں کا پیچھا کرتے ہوئے 28 جولائی کو یونیورسٹی میں داخل ہوں گے، کی شدید مذمت کی ہے۔ یہاں ایک بیان یونیورسٹی آف حیدرآباد کی طلبہ یونین نے کہا کہ ہم اس طرح کے اقدام کی اجازت نہیں دیں گے۔ طلبہ یونین نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنائے جبکہ دائیں بازو ونگ عناصر کیلئے یونیورسٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ صدر وی ایچ پی تلنگانہ راما راجو نے ایک بیان میں مبینہ طور پر کہا تھا کہ یونیورسٹی آف حیدرآباد دہشت گرد حامیوں کے مرکز میں تبدیل ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ پولیس اور حکومت ان کی حمایت کررہی ہے جو مخالف ملک نعرے بلند کررہے ہیں اور اے بی وی پی کارکنوں کے خلاف کیس درج کررہے ہیں۔ صدر وی ایچ پی تلنگانہ نے کہا تھاکہ اگر پولیس اے بی وی پی قائدین پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہتی ہے بجرنگ دل کے کارکن 28 جولائی کو یونیورسٹی کیمپس میں داخل ہوں گے اور انہیں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یونیورسٹی کے چند طلبہ نے مشتبہ دہشت گرد برہان وانی جنہیں کشمیر میں انکاونٹر میں ہلاک کردیا گیا ہے کی تائید میں ریالیوں اور پروگرامس کا انعقاد عمل میں لایا ہے۔

TOPPOPULARRECENT