Thursday , September 21 2017
Home / سیاسیات / ہم تاریخ سے دلچسپی نہیں رکھتے وزیراعظم نریندر مودی کا بیان

ہم تاریخ سے دلچسپی نہیں رکھتے وزیراعظم نریندر مودی کا بیان

نئی دہلی ۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج عوام سے خواہش کی کہ وہ تاریخ سے دلچسپی دیں اور اس بات یقینی بنائیں کہ تاریخی ورثا آئندہ نسلوں کو منتقل ہوسکے۔ انہوں نے راشٹرپتی بھون پر دو کتابوں کا رسم اجراء انجام دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں تاریخ سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ حالانکہ ہمارے ملک کے ہر پتھر کی بھی ایک تاریخ ہے۔ یہ انتہائی بدبختی ہے کہ ہم اس سے واقف نہیں ہیں۔ وہ صدرجمہوریہ کی تقاریر جلد سوم اور ہندوستان میں صدرجمہوریہ کے دورہ نامی کتابوں کی رسم اجراء انجام دے رہے تھے۔ یہ رسم اجراء صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی تھی۔ کتابوں کی اولین جلد صدرجمہوریہ کو پیش کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT