Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / ہم تمام ہنگامی حالات سے نمٹنے تیار ہیں: سربراہ فضائیہ

ہم تمام ہنگامی حالات سے نمٹنے تیار ہیں: سربراہ فضائیہ

بنگلورو 25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ایر چیف مارشل بریندر سنگھ دھنوا نے آج ادعا کیاکہ ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) تمام نوعیت کی ہنگامی صورتوں سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ وہ بھوٹان کے ڈوکلم سیکٹر میں ہندوستانی اور چینی دستوں کے درمیان کشیدگی اور تعطل کے تناظر میں کوئی ناخوشگوار صورتحال پیدا ہونے کی صورت میں فضائیہ کی تیاری کے بارے میں سوال کا جواب دے رہے تھے۔ فضائیہ کے سربراہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایرو اسپیس کے زیراہتمام 56 ویں سالانہ کانفرنس کا افتتاح کرنے شہر آئے ہیں۔ دھنوا نے جولائی میں میڈیا کے لئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ فضائیہ کی قابلیتوں میں 1999 ء کی کارگل جنگ کے بعد سے غیرمعمولی بہتری آئی ہے اور دن و رات میں کارروائی کرنے اور تمام موسمی حالات میں اپنا مفوضہ کام انجام دینے کی صلاحیت پیدا کرلی گئی ہے جو گزشتہ 18 سال میں نمایاں تبدیلی ہے۔ اُنھوں نے یہ بھی کہاکہ سرحد پر چوکسی برتنے کی قابلیت میں اضافہ ہوا ہے۔ فضائیہ والوں کے لئے پیام میں دھنوا نے کہا تھا کہ اُنھیں مختصر نوٹس پر آپریشنس انجام دینے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ جس کے لئے اُن کے پاس جو کچھ بھی وسائل موجود ہوں اُسی کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT