Wednesday , September 27 2017
Home / دنیا / ہم جنس پرستوں کی تائید میں ڈاک ٹکٹ کی اجرائی

ہم جنس پرستوں کی تائید میں ڈاک ٹکٹ کی اجرائی

اقوام متحدہ ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے پوسٹل ایڈمنسٹریشن نے آج چھ نئے ڈاک ٹکٹ جاری کئے ہیں جس میں ہم جنس پرستوں اور ہیجڑوں کے مساوی حقوق کی تائید کی گئی ہے۔ فنکار اور یو این پی اے آرٹ ڈائرکٹر سرجیوبراوت نے بڑی ہی عرق ریزی سے ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن تیار کیا ہے جس کے ذریعہ دراصل ہم جنس پرستوں کی کثرت میں وحدت کا پیغام دیتے ہوئے عالمی مجلس کے ذریعہ ایل جی بی ٹی تھیم کے موضوع پر پہلی بار ڈاک ٹکٹ کی اجرائی عمل میں آئی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی عمارت میں منعقدہ ایک تقریب میں کل ڈاک ٹکٹ کی رسم اجرائی عمل میں آئی اور اس موقع پر نیویارک کے گن مین کورس کی جانب سے موسیقی سے بھرپور ایک پروگرام بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سکریٹری جنرل برائے محکمہ انتظامی امور اسٹیفین کٹ نے کہا کہ اب ہمیں اپنے برتاؤ میں تبدیلی کی ضرورت ہے جہاں ہم جنس پرستوں کو بھی سماج میں قبول کیا جانا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT