Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / ہم جی ایس ٹی کو روک نہیں رہے ہیں : آنند شرما

ہم جی ایس ٹی کو روک نہیں رہے ہیں : آنند شرما

نئی دہلی 4 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر کانگریس لیڈر آنند شرما نے آج کہا کہ ان کی پارٹی کو جی ایس ٹی پر کچھ تشویش ہے تاہم وہ اس کو روکنے کی کوشش نہیں کر رہی ہے ۔ سی آئی آئی کے ایک خصوصی پلینری سشن سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر شرما نے کہا کہ جی ایس ٹی لاگو ہونا چاہئے اور ایسا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ حکومت یہ کہے کہ ہماری تشویش اور فکر غلط ہے لیکن ایک ہندوستانی شہری کی حیثیت سے وہ سمجھتے ہیں کہ جو بھی ہماری تشویش ہے ہم نے اس سے حکومت کو واقف کروادیا ہے اور ہماری تشویش درست ہے ۔ انہوں نے تاہم یہ تیقن دیا کہ کوئی وقت ایسا آئیگا جہاں حکومت اور اپوزیشن کے مابین اتفاق ہوجائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی حکومت سے بات چیت چل رہی ہے اور کہیں نہ کہیں اتفاق ہوجائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT