Friday , September 22 2017
Home / دنیا / ہم حالت جنگ میں ہیں : ہلاری

ہم حالت جنگ میں ہیں : ہلاری

ٹیکساس ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)  ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار ہلاری کلنٹن کا کہنا ہے کہ ہم حالت جنگ میں ہیں اور ہماری جنگ کسی مذہب سے نہیں بلکہ اقتدار کی ہوس میں مبتلا جنونی اور ذہنی قاتلوں سے ہے تاہم ریبلکن پارٹی کے امیدواروں کے منہ سے خاص مذہب سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی کے خلاف تضحیک آمیز اور نفرت پر مبنی جو بیانات سامنے آرہے ہیں وہ کسی طور در ست نہیں۔ یہ بات انہوں نے ڈلاس اور آسٹن میں منعقدہ ان مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہی جنکا اہتمام مقامی اور پاکستانی نڑاد امریکی بزنس مین محمد طاہر جاوید نے کیا تھا۔ ہلاری کلنٹن نے کہا کہ موجودہ انتخابات امریکا کیلئے انتہائی اہم ہیں کیونکہ 21 ویں صدی میں رہتے ہوئے مستقبل کیلئے ہمیں اہم فیصلے کرنے ہیں اور ایک صحیح اور بہتر قیادت ہی ملک کو صحیح سمت پر گامزن کرسکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ریپبلکن پارٹی کے امیدواروں کی طرح بریک لگا کر یوٹرن نہیں لینا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے اور ری پبلکن پارٹی کے امیدواروں کے درمیان بڑے اختلافات معیشت، غیر ملکی پارٹیوں اور قومی سلامتی کے امور سے متعلق ہیں۔

TOPPOPULARRECENT