Wednesday , May 24 2017
Home / ہندوستان / ہم دستور کے مطابق مساوی مواقع چاہتی ہیں :مسلم خواتین

ہم دستور کے مطابق مساوی مواقع چاہتی ہیں :مسلم خواتین

ممبئی ۔ /4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مسلمانوں کی خاص طور پر خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والی کارکنوں نے آج کہا کہ طلاق ثلاثہ کے علاوہ مسلم برادری دیگر کئی سنگین مسائل کا سامنا کررہی ہے ۔ جن کی ترجیحی بنیادوں پر یکسوئی ضروری ہے ۔ کئی گروپس کی سربراہوں نے جو خاص طور پر مہاراشٹرا اور گجرات میں سرگرم ہے کہا کہ تعلیم اور حفظان صحت سہولتوں کی قلت کی وجہ سے عدم تحفظ کا احساس پیدا ہوگیا ہے ۔ بیف پر امتناع ، اقلیتوں کو نشانہ بناتے ہوئے فرقہ وارانہ فسادات ، بیروزگاری و چندمسائل ہیں مسلمانوں کو درپیش ہیں ۔ جن کی یکسوئی ضروری ہے ۔ مختلف گروپس بشمول بے باک اجتماعیت ، آوازِ نسوان ، پرواز سنگھٹن ، جنم وکاس ، ساہیا اور مسلم مہیلا منچ نے ایک پریس کانفرنس سے ممبئی ، مراہٹی پترکار سنگھ نے کہا کہ دستور ہند ہر ہندوستانی شہری کو مساوی مواقع اور انسانی حقوق کی بات کہتا ہے ۔ ہم بھی یہی چاہتی ہیں طلاق ثلاثہ کے خاتمہ سے مسلم خواتین کی تمام مشکلات دور نہیں ہوجائیں گی ۔ وزیراعظم مودی کو اس سے بھی آگے سوچنا چاہئیے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT