Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / ہم زلفوں کی لڑائی ، ایک کی موت

ہم زلفوں کی لڑائی ، ایک کی موت

حیدرآباد /14 مارچ ( سیاست نیوز ) راجندر نگر کے علاقہ میں دو ہم زلفوں کے درمیان جھگڑا میں ایک کی موت واقع ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ شخص پنٹیا جو پیشہ سے مزدور کل رات پیش آئے جھگڑے میں فوت ہوگیا جو بدویل علاقہ میں رہتا تھا وراثت میں آئی ایک جھونپڑی میں متوفی پنٹیا اور اس کا ہم زلف رمیش کل رات سے خوشی میں مصروف تھے ان کا تعلق ضلع محبوب نگر سے ہے ۔ جو گذر بسر کیلئے حیدرآباد منتقل ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں مئے نوشی میں مصروف تھے اور اچانک دونوں میں بحث تکرار ہوئی ایک دوسرے سے تصادم ہوگئے ۔ اس دوران رمیش کی زدوکوبی سے پنٹیا شدید زخمی ہوگیا جو ہاسپٹل میں علاج کے دوران وہ کل فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT