Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / ہم سب اماں کے بچے ہیں : پنیراسلوم

ہم سب اماں کے بچے ہیں : پنیراسلوم

چینائی ۔ 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو کے چیف منسٹر کے پلانی سوامی اور باغی لیڈر او پنیراسلوم کی زیرقیادت انا ڈی ایم کے کے دو منقسم گروپس چھ ماہ کی بدترین تلخیوں کے بعد بالآخر آج دوبارہ متحد ہوگئے۔ اس موقع پر کے پلانی سوامی اور او پنیراسلوم نے پارٹی کے ہیڈکوارٹرز میں مسکراتے ہوئے ایک دوسرے سے مصافحہ کرتے ہوئے دونوں گروپوں کے انضمام کی توثیق کی۔ ایک طئے شدہ سمجھوتہ کے مطابق پلاسوامی نے کہا کہ پنیراسلوم انا ڈی ایم کے کے کوآرڈینیٹر ہوں گے جبکہ (پلانی سوامی) جوائنٹ کوآرڈینیٹر ہوں گے۔ پنیراسلوم نے اس موقع پر فرط مسرت کے ساتھ کہا کہ ’’میرے دل سے بوجھ اتر چکا ہے۔ ہمیں کوئی بھی ایک دوسرے سے جدا نہیں کرسکتا۔ ہم سب اماں (آنجہانی جیہ للیتا) کے بچے ہیں اور ایک دوسرے کے بھائی ہیں‘‘۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT