Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہم فاسٹ بولنگ پر ہی انحصار کریں گے : ہاشم آملہ

ہم فاسٹ بولنگ پر ہی انحصار کریں گے : ہاشم آملہ

موہالی ۔4 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹیم بھلے ہی اسپین بولنگ پر انحصار کررہی ہے لیکن کل یہاں شروع ہونے والے پہلے ٹسٹ کے ضمن میں اظہارخیال کرتے ہوئے جنوبی افریقی ٹسٹ ٹیم کے کپتان ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ وہ ٹسٹ کرکٹ میں اپنی روایتی فاسٹ بولنگ پر ہی انحصار کرے گی ۔ آملہ کے بموجب جنوبی افریقی ٹیم کی یہ تاریخ رہی ہے کہ ا س کے فاسٹ بولروں نے ہمیشہ ہی بہتر مظاہرہ کیا ہے اور اب ہندوستانی دورے پر ڈیل اسٹین ، ورنان فلینڈر ، مورنی مورکل اور کاگیسو رباڈا جیسے فاسٹ بولر موجود ہیں تو اسی شعبہ پر مہمان ٹیم انحصار کرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT