Sunday , October 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہم میڈل کے دعوے دار ہیں بشرطیکہ سب ٹھیک ہو : ہاکی کوچ

ہم میڈل کے دعوے دار ہیں بشرطیکہ سب ٹھیک ہو : ہاکی کوچ

نئی دہلی ، 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انڈین مینس ہاکی ٹیم کے ماضی کے مظاہرے دیکھیں تو آنے والے اولمپکس میں اس کے تعلق سے بہت زیادہ لوگ مثبت رائے نہیں رکھیں گے، لیکن چیف کوچ رولنٹ اولٹمنس کا کہنا ہے کہ ریو میں تمغہ پر اختتام بہت حد تک ممکن ہے بشرطیکہ ’’سب کچھ درست وقت پر درست ہو‘‘۔ آٹھ مرتبہ کے گولڈ میڈلسٹ انڈیا نے چار سال قبل لندن اولمپکس میں نچلا 12 واں و آخری مقام پایا تھا، لیکن ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر کی ذمہ داری بھی نبھانے والے رولنٹ کا تاثر ہے کہ وہ ماضی کا حصہ بن چکا اور کہتے ہیں کہ اگر اُن کے لڑکے اپنا بہترین مظاہرہ پیش کرسکیں تو اس مرتبہ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ انھوں نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو انٹرویو میں بتایا کہ ’’ہم ٹیموں کے ایسے گروپ میں ہیں جو میڈل جیت سکتا ہے مگر ہر چیز صحیح وقت پر درست انداز میں ہونا پڑے گا اور یہی کچھ اولمپک گیمز کا تقاضہ ہوتا ہے‘‘۔ انھوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ آیا آپ درست موقع پر اپنی بہترین ہاکی کا مظاہرہ کرپائیں گے؟ اور جواب یہ ہے کہ اگر ہم ایسا کرپاتے ہیں تو ہم تمغہ کے دعوے دار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT