Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہم نے25 تا30 رنزکم بنائے :کوہلی

ہم نے25 تا30 رنزکم بنائے :کوہلی

کنگسٹن۔10جولائی (سیاست ڈ اٹ کام ) ویسٹ انڈیز کے خلاف واحد ٹوئنٹی20 بین الاقوامی کرکٹ میچ میں نو وکٹ سے شکست برداشت کرنے والی ٹیم ہندوستان کے کپتان ویراٹ کوہلی نے اس پر مایوسی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے بیٹسمینوں نے25 سے30 رنز کم بنائے جو آخر میں فیصلہ کن ثابت ہوا۔ہندوستانی کپتان نے میچ کے بعد کہا وکٹ بیٹنگ کے لئے موافق تھی اور ہمارے بیٹسمینوں نے اچھی شروعات کی تھی۔ ہم کچھ رنز اور جمع کر سکتے تھے اور آسانی سے 230 کے آس پاس پہنچ سکتے تھے ۔ہم نے کچھ مواقع گنوائے جو بالآخر ہم پر بھاری پڑے ۔ہندوستانی کپتان نے کہادنیش کارتک بہترین تال میں تھے اور ایک وقت ہم آسانی سے بڑے اسکور کی طرف بڑھ رہے تھے ۔ زبردست شروعات کے بعد ہم نے موقع گنوا دیا اور اس سطح پر کھیلتے ہوئے آپ مواقع گنوا کر جیت کی امید نہیں کر سکتے ہیں۔کوہلی نے میچ میں شاندار سنچری بنانے والے ویسٹ انڈیز کے اوپنر ایون لوئیس (ناٹ آؤٹ 125) کی بھی کافی تعریف کی اور کہا لوئیس نے واقعی میچ میں فاتح اور یادگار اننگز کھیلی۔ ویسٹ انڈیز ٹوئنٹی20 میں بہترین ٹیم ہے اور کرکٹ کے اس چھوٹے فارمیٹ میں آپ کے پاس غلطیوں کے بعد واپسی کی گنجائش کم ہوتی ہے ۔ مجموعی طور پر ہم نے ویسٹ انڈیز کے کرکٹ دورے کا لطف اٹھایا۔

 

TOPPOPULARRECENT