Saturday , June 24 2017
Home / دنیا / ہم وطن کو زدوکوب پر ہندوستانی کو دبئی میں قید

ہم وطن کو زدوکوب پر ہندوستانی کو دبئی میں قید

دبئی ۔ 16اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) ایک 26سالہ ہندوستانی کارکن کو دبئی میں پانچ سال کی سزائے قید دی گئی کیونکہ اس نے ایک اور ہندوستانی کو لاٹھی کے ذریعہ زدوکوب کرتے ہوئے ہلاک کردیا تھا ۔ وہ نشہ کی حالت میں تھا ۔ اخباری اطلاعات کے بموجب مہلوک 30سالہ ہندوستانی شراب پی رہا تھا جبکہ ملزم گذشتہ سال ڈسمبرمیں اس کے ساتھ شریک ہوگیا ۔ مہلوک ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پریشانی کا شکار تھا ۔ چنانچہ اس نے اپنے خاندانی جھگڑوں کا تذکرہ شروع کردیا اور اپنے 26سالہ ہم وطن سے مدد مانگی جس نے اس کو خاندانی جھگڑوں کے بارے میں اس سے تذکرہ کرنے سے روک دیا ‘ کیونکہ وہ ان کو سننے سے دلچسپی نہیں رکھتا تھا ۔ گلف نیوز کے بموجب برہم مہلوک نے ملزم کولاٹھی سے زدوکوب کیا ۔ حملہ کا شکار شخص نے لاٹھی چھین لی اور مہلوک پر جوابی وار کئے جس سے وہ بیہوش ہوکر گرپڑا اور پولیس کے آنے سے قبل ہلاک ہوگیا ۔ دبئی کی عدالت نے ملزم کو مجرم قرار دیتے ہوئے کیونکہ اُس نے متاثرہ شخص کو ہلاک کردیا تھا اور نشہ میں تھا سزائے قید سنائی ۔ حالانکہ ملزم نے بے قصور ہونے کا دعویٰ کیا تھا ‘اُسے سزائے قید کے خاتمہ پر دبئی سے خارج کردیا جائے گا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT