Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / ہم ہر سوال کا جواب دینے تیارہیں : ملزم طلباء

ہم ہر سوال کا جواب دینے تیارہیں : ملزم طلباء

نئی دہلی۔ 23 فروری (سیاست ڈاٹ کام) جے این یو کے پانچ طلباء جنہیں غداری کے الزامات کا سامنا ہے، تقریباً 10 دن بعد آج کیمپس میں اچانک دکھائی دیئے اور انہوں نے کہا کہ وہ کوئی بات چھپانا نہیں چاہتے اور پولیس کے کسی بھی سوال کا جواب دینے کیلئے وہ تیار ہیں۔ ان طلباء نے یہ بھی کہا کہ وہ یونیورسٹی تحقیقاتی پیانل کے روبرو پیش نہیں ہوں گے کیونکہ یونیورسٹی انتظامیہ پر انہیں بھروسہ نہیں رہا۔ انہوں نے جے این یو واقعہ کو سیاسی رنگ دینے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ان کا موقف بالکل واضح ہے اور وہ پولیس کے ہر سوال کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں ۔

 

جے این یو مقدمہ میں عاپ حکومت کے وکیل کو گورنر نے ہٹادیا
نئی دہلی ۔ /23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی میں لیفٹننٹ گورنر اور عام آدمی پارٹی حکومت کے مابین پھر ایک بار محاذ آرائی شروع ہوگئی ہے ۔ کیونکہ لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ نے جے این یو اسٹوڈنٹ لیڈر کنہیا کمار کے مقدمہ میں دہلی پولیس کی نمائندگی کیلئے چار وکلاء کا تقرر کیا ہے اور حکومت دہلی کے’ موجودہ وکیل راہول مہرہ کو اس مقدمہ سے ہٹادیا گیا ۔ لیفٹننٹ گورنر نے جوائنٹ کمشنر (ساؤتھ ایسٹ) کو موسومہ مکتوب میں کہا کہ انیل سونی کے سرکاری وکیل کی حیثیت سے تقرر کو منظور دیدی گئی ہے اور وہ جے این یو مقدمہ میں دہلی پولیس کی نمائندگی کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT