Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہند، جنوبی افریقہ کو آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 کی تیاری کا موقع

ہند، جنوبی افریقہ کو آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 کی تیاری کا موقع

دبئی ، 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور جنوبی افریقہ کی نظریں آئندہ سال کے آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 پر مرکوز ہوں گی جب وہ تین میچ کی ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل سیریز میں مدمقابل آئیں گے جس کا آغاز جمعہ کو دھرمشالا میں ہورہا ہے۔ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016ء کا انعقاد 11 مارچ سے 3 اپریل تک رہے گا اور سری لنکا اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گا جو اس نے ڈھاکہ میں گزشتہ سال فائنل میں 2007ء کے چمپینس ہندوستان کو شکست دے کر جیتا تھا۔ 16 ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 کیلئے تیاری کے علاوہ ہندوستان اور جنوبی افریقہ دونوں کا مقصد آئی سی سی T20I ٹیم درجہ بندی میں اپنی پوزیشن میں بہتری لانا بھی رہے گا۔
وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ کی
ناکامی غیراہم : روہت شرما
دریں اثناء دھرمشالا سے موصولہ اطلاع کے بموجب روہت شرما کا کہنا ہے کہ انڈین ٹیم جنوبی افریقہ کی وارم اپ T20 میچ میں حیران کن ناکامی پر توجہ مرکوز نہیں کررہی ہے اور اس کا احساس ہے کہ جمعہ کو جب پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دورہ کنندگان کا سامنا ہوگا تو تمام فارمٹس کی سب سے پُراستقلال ٹیم کو ہرانا میزبانوں کیلئے بڑا چیلنج رہے گا۔ انڈیا اے نے کل دہلی میں جنوبی افریقہ والوں کو ہرادیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT