Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / ہندستانی اور امریکی وزرائے دفاع کی ٹیلیفون پر بات چیت

ہندستانی اور امریکی وزرائے دفاع کی ٹیلیفون پر بات چیت

نئی دہلی، 9  فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع منوہر پاریکر نے اپنے امریکی ہم منصب جم میٹس سے اپنی پہلی ٹیلی فون بات چیت میں دفاعی تعاون کو تیزی سے آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔وزارت دفاع کے ذرائع نے بتایا کہ دونوں وزراء نے کل کی بات چیت میں ہند ۔ امریکہ تعلقات کی اہمیت اور عالمی امن و سلامتی قائم رکھنے میں ہندستان کے رول پر زور دیا۔ ذرائع نے کہا مسٹر میٹس اور مسٹر پاریکر نے دفاعی ٹکنالوجی اور تجارتی پہل کو بڑھاوا دینے کے لئے اہم دفاعی اقدامات کی رفتار برقرار رکھنے کا عہد کیا۔مسٹر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریک کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ہندستان اور امریکی رہنماؤں کے درمیان فون پر یہ دوسری مرتبہ بات ہوئی ہے ۔ قبل ازیں وزیر اعظم نریندر مودی نے 25 جنوری کو مسٹر ٹرمپ سے بات کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT