Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / ہندستانی بحریہ نے فلپائن کے جہاز کو ڈاکوؤں سے بچایا

ہندستانی بحریہ نے فلپائن کے جہاز کو ڈاکوؤں سے بچایا

نئی دہلی 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندستانی بحریہ کے جنگی جہازوں نے آج صبح سویرے فلپائن کے ایک تجارتی جہاز کوخلیج عدن میں سمندری ڈاکوؤں کے قبضے سے آزاد کرایا اور جہاز پر سوار تمام 19 افراد محفوظ ہیں۔فلپائن کے رجسٹرڈ تجارتی جہاز ایم وی او ایس 35 آٹھ اپریل کی رات خلیج عدن سے گزر رہا تھا کہ اسے کچھ سمندری ڈاکوؤں نے گھیر لیا اور اس پر قبضہ کر لیا۔ جہاز پر سوار عملہ کے اراکین نے خود کو اسٹرانگ روم میں بند کر لیا اور وہاں سے گزر رہے ہندستانی بحریہ کے جنگی جہازوں آئی این ایس ممبئی، ترکش، ترشول اور آدتیہ سے بچانے کی فریاد کی۔ہندستانی جنگی جہازنے جہاز کے کیپٹن سے رابطہ کرکے مدد کی یقین دہانی کرائی۔ اس کے بعد بحریہ کے ایک ہیلی کاپٹر نے فضائی سروے کرکے جہاز کے بالائی ڈیک پر ڈاکوؤں کی تعداد اور ان کے چھپے ہونے کا پتہ لگانے کی کوشش کی لیکن اس دوران ڈکیت فرار ہو گئے ۔ ہیلی کاپٹر نے صبح روشنی ہونے کے بعد بھی پرواز کی اور جہاز کے کیٹن کو ڈاکوؤں کے بھاگ جانے کی اطلاع دی۔ اس کے بعد جہاز کے کچھ جہازراں اسٹرانگ روم سے باہر آئے اور انہوں نے ڈاکوؤں کو تلاشی کیا۔ اسی درمیان نزدیک ہی چینی بحریہ کا بھی ایک جنگی جہاز تھا جس میں سے بحریہ کا ایک دستہ اس جہاز پر پہنچ گیا۔ ہندستانی بحریہ کے ہیلی کاپٹر نے ان سب کو فضائی کور فراہم کیا۔

TOPPOPULARRECENT