Thursday , May 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندستانی خاتون ہا کی ٹیم کو مسلسل چوتھی شکست

ہندستانی خاتون ہا کی ٹیم کو مسلسل چوتھی شکست

ہیلمٹن۔19 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ہندستانی سینئر خاتون ہاکی ٹیم کو نیوزی لیند کے خلاف پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز کے چوتھے میچ میں 3-0 گول سے ایک طرفہ شکست کا سامناکرنا پڑا جو مسلسل اس کی چوتھی ناکامی ہے ۔ہندستانی ٹیم نیوزی لینڈ سے سیریز میں 0-4  سے پیچھے ہے ۔ ہندستان کو اس سے پہلے 4-1  ،8-2  اور پھر 3-2  سے شکست کھانی پڑی تھی۔ہندستان نے آج ہوئے مقابلہ میں حالانکہ کچھ غلطیوں کو درست کرتے ہوئے بہتر شروعات کی لیکن نیوزی لینڈ اپنے زبردست ڈیفینس کی بدولت مضبوطی سے ڈٹا رہا۔ کیوی خاتون کھلاڑیوں نے پھر میچ کے 14 ویں منٹ میں ریچیل میکین کے گول سے پہلے کوارٹر میں 0-1 کی سبقت بنالی۔ مہمان ٹیم کے خلاف پہلے ہی کامیابی کی ہیٹ ٹرک لگانے کے بعد نیوزی لینڈ نے چوتھے میچ میں بھی اسی فارم کو برقرار رکھا۔ ٹیسا جاپ نے پھر تین منٹ بعد 17 ویں منٹ میں ہی دوسرا گول داغ کر اسکور 0-2 کردیا اور ہندستان پر دباؤ اور بڑھا دیا۔ میزبان ٹیم نے یہ گول پنالٹی کارنر سے کیا۔اس دوران ہندستانی اسٹرائکروں نے میچ میں واپسی کی کوشش کی لیکن میزبان کھلاڑیوں کے دفاع کے سامنے ان کی گول کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگئی۔ دریں اثنا ریچیل نے میچ میں پھر اپنا دوسرا گول کیا اور26  ویںمنٹ میں ٹیم کو 0-3  سے سبقت دلادی۔ ہاف ٹائم تک میزبان ٹیم اسی اسکور پر رہی۔میچ کے فائنل دوکوارٹر میں ہندستانی گول کیپر رجنی پوسٹ کے سامنے ڈٹ کر کھڑی رہیں اور حریف ٹیم کی کئی کوششوں کو ناکام کردیا۔انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف کئی زبردست دفاع کرتے ہوئے اسکے اسکور میں کوئی مزید اضافہ نہیں ہونے دیا۔ وہیں ہندستانی دفاع نے بھی تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں کیوی خواتین کو مزید گول کرنے سے روکے رکھا۔میچ میں ہندستانی کھلاڑیوں نے جہاں گیند کو57  فی صد اپنے قبضے میں رکھا تو وہیں نیوزی لینڈ43  فیصد ہی گیند کو اپنے قبضے میں رکھ سکیں حالانکہ انہوں نے ہندستانی کھلاڑیوں کو گول کرنے کے موقع نہیں دیئے ۔آخری کوارٹر میں ہندستان نے واپسی کے لئے بہت جدوجہد کی لیکن نیوزی لینڈ 0-3  سے میچ جیتنے میں کامیاب رہا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT