Tuesday , April 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندستان کو دو دہوں میں فیفا درجہ بندی کا بہترین مقام

ہندستان کو دو دہوں میں فیفا درجہ بندی کا بہترین مقام

نئی دہلی۔6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) رواں سال اپنی زمین پر انڈر17 فٹ بال ورلڈ کپ منعقد کرنے جا رہے ہندستان کی سینئر فٹ بال ٹیم نے31 ویں مقام کی زبردست چھلانگ لگاتے ہوئے تازہ  فیفا رینکنگ میں 101 واں مقام حاصل کر لیا ہے جو اس کی دو دہوں میں بہترین درجہ بندی ہے ۔ بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن (فیفا) نے اپنی درجہ بندی جاری کی ہے جس میں ہندوستانی سینئر فٹ بال ٹیم 31  مقامات کی چھلانگ لگاکر101  ویں مقام پر پہنچ گئی ہے ۔ مارچ میں ہندستان 132  ویں مقام پر تھا۔ ہندستان آخری مرتبہ سال 1996 میں بھی101  ویں نمبر پر پہنچا تھا۔ اسی کے ساتھ ہندستانی ٹیم اب ایشیا میں11 ویں نمبر کی ٹیم بھی بن گئی ہے ۔ایشیا میں بہترین درجہ کی ٹیم فی الحال ایران ہے جس کا موجودہ مقام28  ہے۔ ہندستانی ٹیم نے سال 1996 میں فروری میں اپنی اب تک کی بہترین94  واں مقام حاصل کیا تھا۔اس سے پہلے سال 1993 میں ہندستان99 ویں، اسی سال اکتوبر میں 100 ویں مقام پر پہنچا تھا اور دسمبر 1993 اور اپریل 1996 میں بھی 100 ویں نمبر پر رہا تھا۔ ہندستانی فٹ بال ٹیم نے گزشتہ چند برسوں میں حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اپنے کھیل میں عالمی معیار بہتر دکھاتے ہوئے اپنے 13 مقابلوں میں11 جیتے ہیں اور 31 گول کئے ہیں۔ اس میں بھوٹان کے خلاف اس کا میچ بھی شامل ہے ۔ ہندستان نے ساتھ ہی میانمار کے خلاف اے ایف سی ایشیائی کپ کوالیفائنگ میں 1-0 کی کامیابی بھی درج کی تھی جو اس کی اس ٹیم کے خلاف 64 برسوں میں پہلی جیت ہے ۔ اس کے علاوہ ہندستانی ٹیم نے بین الاقوامی دوستانہ میچ میں کمبوڈیا کو 3-2 سے شکست دی اور گزشتہ سال پیورتو ریکو کے خلاف اس کی گھریلو میدان پر4-1 کی کامیابی بھی یادگار رہی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT