Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / ہندواڑہ میں ہلاکتوں پر جے این یو اسٹوڈنٹس کا احتجاج

ہندواڑہ میں ہلاکتوں پر جے این یو اسٹوڈنٹس کا احتجاج

نئی دہلی ، 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جے این یو اسٹوڈنٹس کے ایک گروپ نے آج یہاں جنتر منتر پر احتجاج کرتے ہوئے کشمیر کے ہندواڑہ ٹاؤن میں پیش آئی ہلاکتوں پر اپنی آواز بلند کی اور مطالبہ کیا کہ مسلح افواج کو خصوصی اختیارات سے متعلق قانون کو منسوخ کردیا جائے۔ ’’کشمیری جانیں اہم‘‘ اور ’’اے ایف ایس پی اے مردہ باد‘‘ نیز ’’سرکاری تشدد ختم کرو‘‘ جیسے نعروں کے ساتھ پلے کارڈز تھامے بائیں بازو کی حمایت والی آل انڈیا اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن(اے آئی ایس اے)سے وابستہ طلبہ نے یہ احتجاج منظم کیا، جس میں آل انڈیا پروگریسیو ویمنس اسوسی ایشن کی ارکان بھی شامل ہوگئیں۔ ان کا احتجاج بعض لوگوں نے کچھ دیر متاثر کیا، جو سمجھا جاتا ہے کہ دائیں بازو والے گروپوں کے ارکان تھے۔

TOPPOPULARRECENT