Friday , July 28 2017
Home / ہندوستان / ہندوتوا تنظیموں کا احتجاج ‘ ہند ۔ پاک بس کا راستہ تبدیل

ہندوتوا تنظیموں کا احتجاج ‘ ہند ۔ پاک بس کا راستہ تبدیل

پھگواڑہ ( پنجاب ) 11 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) لاہور دہلی صدائے سرحد بس کا آج راستہ تبدیل کردیا گیا کیونکہ امرناتھ یاترا پر کشمیر میں ہوئے حملے کے خلاف یہاں ہندوتوا تنظیموں بشمول شیوسینا نے احتجاج کیا تھا ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ تاہم کہا گیا ہے کہ دہلی سے نکل کر لاہور جانے والی صدائے سرحد کی دوسری بس اپنی معمول کی راہ سے روانہ ہوئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ احتجاجی ہنومان گڑھی مندر کے پاس جمع ہوئے تھے اور انہوں نے پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاوز کی سمت مارچ کی اور پاکستان مخالف نعرے لگانے لگے ۔ ریسٹ ہاوز کے قریب قومی شاہراہ پر ان کارکنوں نے پاکستان کا پرچم بھی نذر آتش کیا ۔ احتجاجیوں نے انتباہ دیا کہ وہ پاکستانی شہریوں کی کسی بھی بس کو پھگواڑہ سے گذرنے کی اجازت نہیں دینگے ۔ یہاں سکیوریٹی انتظامات کو سخت کردیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں لاہور جانے والی بس یہاں سے پرسکون انداز میں گذر گئی تاہم لاہور سے دہلی آنے والی بس کو کرتار پور ۔ کپورتھلہ ۔ نکوڈر ۔ فلور روٹ پر موڑ دیا گیا تھا ۔ صدائے سرحد کے نام سے دہلی اور لاہور کے مابین بس سرویس 1999 میں شروع کی گئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT