Sunday , October 22 2017
Home / دنیا / ہندوجا برادران برطانیہ کے مالدار ترین افراد

ہندوجا برادران برطانیہ کے مالدار ترین افراد

لندن ۔ 7مئی ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوجا برادران 2017کے ایک ہزار برطانوی مالدار ترین افراد کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں ۔ ان کی جائیدادایک اندازہ کے مطابق 16ارب 20کروڑ پاؤنڈ ہے ۔ یہ ان کی گذشتہ سال کی دولت میں تین ارب 20کروڑ پاؤنلا کا اضافہ ہے ۔ برطانیہ کے دولت مند افراد میں گہری خاموشی اختیار کرلی ہے اور بریکسٹ کے بارے میں غیر یقینی صورتحال کی بناء پر اربوں پاؤنڈ کا ذخیرہ کررہے ہیں ۔ ہندو جا برادران سری چند اور گوپی چندکے علاوہ جنہوں نے جائیداد ‘ حفظان صحت ‘ تیل اور گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے ۔ دیگر 40ہندوستانی نژاد افرادجاریہ سال کی مالدار ترین برطانوی افراد فہرست میں شامل ہیں۔ ان ارب پتیوں کی تعداد 134ہے ۔گذشتہ سال کی تعداد میں 14افراد کا اضافہ ہواہے ۔

 

بنگلورو میں اسرائیلی ہوٹل کا
جولائی میںقیام
یروشلم ۔ 7مئی ( سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے مشہور ہوٹلوں کے سلسلہ ’’ ڈان ‘‘ ہوٹلس نے بنگلورو میں جولائی میں ایک ہوٹل قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ یہ مشرق وسطی کے باہر ہوٹلوں کے سلسلہ کا اولین ہوٹل ہوگا ۔ ڈان ہوٹلوں کے سینئر ایگزیکٹیو نے کہا کہ اگر سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہوجائے اور باقاعدگی کی ضروریات کی عاجلانہ تکمیل ہوجائے تو یہ ہوٹل جولائی میں کھول دیا جائے گا ۔ یہ 230 کمروں کا لکژری ہوٹل ہوگا اور بنگلورو کے ہائی ٹیک پارک کے قریب ہوگا ۔اس تک رسائی بالکل آسان ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT