Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / ہندوستان، امریکہ کا اہم تجارتی شراکت دار : امریکی ٹریژری

ہندوستان، امریکہ کا اہم تجارتی شراکت دار : امریکی ٹریژری

واشنگٹن ۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ٹریژری سکریٹری اسٹیون نوچین نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے وزیرمالیات ہند ارون  جیٹلی سے کہا کہ ہندوستان امریکہ کیلئے ایک اہم معاشی شراکت دار ہے۔ منگل کے روز نوچین نے جیٹلی سے فون پر بات کی تھی۔ یو ایس ٹریژری کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں یہ بات کہی گئی جس میں نوچین کی ٹیلیفون پر ہوئی بات چیت کی توثیق کی گئی  جس میں انہوں نے ہندوستان کو امریکہ کا بہترین معاشی شراکت دار قرار دیا۔ انہوں نے یہ خواہش بھی ظاہر کی کہ امریکی ٹریژری اور ہندوستانی وزارت مالیات کے درمیان دو رخی بات چیت کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ ارون جیٹلی آئندہ ماہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ کا دوہ کریں گے جہاں دونوں قائدین کی ملاقات متوقع ہے۔
ہندوستانی تاجر کو مقامی الیکشن میں کامیابی
ملبورن ۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مغربی آسٹریلیا میں ا یک ہندوستانی نژاد تاجر نے مقامی انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ لیبر پارٹی کے امیدوار کیوین مائیکل نے پلیارا نشست کیلئے نیشنلس پارٹی کے برینڈن گریلس کو 13.7 فیصد ووٹوں سے شکست دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکل نے ملازمتوں کے وعدے کی بنیاد پر اپنی انتخابی مہمات چلائی تھی جبکہ گریلس کی خام لوہے پر ٹیکس میں اضافہ کی تجویز کی بھی انہوں نے مخالفت کی تھی اور ووٹرس سے کہا تھا کہ مائننگ کمپنیوں کے وجود کے بغیر ہم اپنی کمیونٹی کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔ ہندوستان میں پیدا ہوئے مائیکل 27 قبل آسٹریلیا ہجرت کر گئے تھے اور 2001ء میں پلیارا منتقل ہوگئے تھے۔ لہٰذا گذشتہ 16 سال سے وہ کراتھا میں رہائش پذیر ہیں اور ایرکنڈیشننگ کا کاروبار کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT