Saturday , October 21 2017
Home / Top Stories / ہندوستانیوں کو قطر میں ویزا کے بغیر داخلے کی اجازت

ہندوستانیوں کو قطر میں ویزا کے بغیر داخلے کی اجازت

دوحہ۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) قطر نے اپنے پڑوسی خلیجی ممالک کی طرف سے دو ماہ قبل مسلط کردہ بائیکاٹ کے درمیان فضائی ٹرانسپورٹ اور سیاحت کی حوصلہ افزائی کیلئے بشمول ہندوستان 80 ملکوں کے شہریوں کو ویزا کے بغیر داخلے کی اجازت دی ہے۔ یوروپ کے 12 ملکوں کے علاوہ ہندوستان، لبنان، نیوزی لینڈ، جنوبی آفریقہ اور امریکہ بھی اس فہرست میں شامل ہیں جن کے شہریوں کو آمد پر سیاحتی ویزا دیا جائے گا۔ قدرتی گیاس کی دولت سے مالامال یہ چھوٹی سی خلیجی امارت 2022ء میں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کررہی ہے۔ قطری سیاحتی اتھاریٹی میں ایک اعلیٰ عہدیدار حسن الابراہیم نے کہا کہ ’’اس ویزا استثنیٰ اسکیم کے ساتھ قطر اس علاقہ کا انتہائی کشادہ ملک بن جائے گا۔ 33 ممالک کے شہریوں کو 180 دن اور 47 ملکوں کے شہریوں کو 30 دن قیام کی اجازت دی گئی ہے۔ مختلف ملکوں کی معاشی صورتحال اور ان کے شہریوں کی قوتِ خرید کو ملحوظ رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

۔4 عرب ممالک کیساتھ قطر بحران کی یکسوئی ممکن
پڑوسیوں کے معاملات میں مداخلت سے گریز ضروری : امارات
دبئی۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے آج ایک ٹویٹ میں قطری بحران کو صرف خلیج کے خطے ہی کا تنازعہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ قطر کو اس کے حل کے لیے عرب ممالک کے گروپ چار سے معاملہ طے کرنا چاہیے اور صرف واشنگٹن اور دوسرے مغربی دارالحکومتوں کی تشویش ہی کو تسلیم نہیں کرنا چاہیے۔انھوں نے لکھا ہے کہ قطر پڑوسی ممالک کے داخلی امور میں مداخلت کے مضمرات کو تسلیم کرکے اس بحران سے نکلنے کا آغاز کرسکتا ہے۔انھوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا ہے کہ تنازع کو اس خطے تک ہی محدود رہنا چاہیے اور حقائق کو تسلیم کر کے اس بحران کو حل کیا جاسکتا ہے لیکن غیر ملکی دباؤ کی وجہ سے ان سے گریز سے کام نہیں بنے گا۔بحران کا سامنا کرنے کے لیے حوصلہ پیدا کیا جائے اور پھر اس کے حل کی راہ ہموار ہوگی۔انھوں نے مزید لکھا ہے: ’’اعتماد میں کمی اور (پڑوسی ممالک کے امور میں مداخلت پر)اکسانے کے ریکارڈ کے پیش نظر اب حوصلے اور شفافیت کی ضرورت ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT