Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی اتھلیٹس کو کابینہ کی مبارکباد

ہندوستانی اتھلیٹس کو کابینہ کی مبارکباد

نئی دہلی ۔17 فروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی کابینہ جوکہ آج وزیراعظم نریندر مودی کی سرپرستی میں موجود تھی اس نے گزشتہ رات اختتام ہوئے 12 ویں ساؤتھ ایشین گیمس میں ہندوستانی اتھلیٹس کے شاندار مظاہروں پر انھیں مبارکباد دی ۔ آج کے اجلاس کے بعد میڈیا نمائندوں سے اظہارخیال کرتے ہوئے ٹیلی کام اور آئی ٹی وزیر روی شنکر پرساد نے کابینہ اور وزیراعظم کی مبارکباد کی اطلاع دی ۔ واضح رہے اختتام پذیر گیمس میں ہندوستان کی حکمرانی رہی جیسا کہ اس نے 789 میڈلس میں 308 میڈلس حاصل کرتے ہوئے 40فیصد فتوحات اپنے حق میں کئے ۔

TOPPOPULARRECENT