Wednesday , June 28 2017
Home / پاکستان / ہندوستانی ارکان پارلیمنٹ کی پاکستانی کانفرنس میں شرکت

ہندوستانی ارکان پارلیمنٹ کی پاکستانی کانفرنس میں شرکت

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے زیراہتمام ایک علاقائی کانفرنس میں تین ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل ہندوستانی وفد بھی شرکت کررہا ہے۔ سرکردہ قانون سازوں نے ان دو ایشیائی ممالک پر زور دیا ہیکہ وہ اپنے اختلافات کو ختم کرتے ہوئے اجتماعی بھلائی کی سمت پیشقدمی کریں۔ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی (اے پی اے) کانفرنس پاکستان میں حسین قدرتی مناظر سے آراستہ پرفضاء علاقہ مری میں منعقد ہورہی ہے جس میں ہندوستانی ارکان پارلیمنٹ ششی تھرور، میناکشی لیکھی اور سواپن داس گپتا شرکت کررہے ہیں۔ یہ ہندوستانی وفد ایک ایسے وقت دورہ کررہا ہے جب گذشتہ سال کے اری دہشت گرد حملے کے بعد سے تمام باہمی رابطوں اور وفود کے دوروں کا سلسلہ منقطع کردیا گیا تھا۔

 

پرامن، مستحکم افغانستان میں
پاکستان کا مفاد مضمر : سرتاج عزیز
اسلام آباد ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی وزیراعظم کے مشیر برائے امورخارجہ سرتاج عزیز نے آج کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان میں خود اسلام آباد کا مفاد مضمر ہے اور دونوں پڑوسیوں کے درمیان اعتماد کی بحالی میں میڈیا کے رول پر زو ردیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں ذرائع ابلاغ اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔ وہ نمایاں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں پر مشتمل افغان میڈیا وفد سے خطاب کررہے تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT