Tuesday , June 27 2017
Home / دنیا / ہندوستانی امام کو سنگاپور چھوڑنے کا حکم

ہندوستانی امام کو سنگاپور چھوڑنے کا حکم

سنگاپور، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سنگاپورمیں ایک ہندستانی امام کو یہودی اور عیسائیوں کیخلاف منفی تبصرہ کی وجہ سے ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق 47 سالہ نلا محمد عبدالجمیل کو یہودیوں اور عیسائیوں کیخلاف منفی تبصرہ کئے جانے کے معاملے میں ملک بدر کردیا جائے گا۔ جمیل پر چار ہزار سنگاپوری ڈالر کا بھی جرمانہ کیا گیا ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہیکہ گزشتہ جنوری میں سنگاپور کی چلیا مسجد میں جمعہ کی نماز کے بعد اپنے خطبہ میں کہا تھاکہ یہودیوں اور عیسائیوں کیخلاف خدا مدد کرے ۔ سنگاپور کی وزارت داخلہ کی جانب سے کل جاری ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ ملک کے قانون کے مطابق ہم کسی بھی مذہب کے تئیں غفلت نہیں برت سکتے اور کسی مذہبی رہنما کی جانب سے کسی خاص مذہب یا اس سے وابستہ لوگوں کے تئیں منفی تبصرہ کئے جانے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائیگی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT