Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی اولمپک جتھہ نے بھرپور سعی کی : وزیراعظم مودی

ہندوستانی اولمپک جتھہ نے بھرپور سعی کی : وزیراعظم مودی

ٹوکیو گیمز 2020ء کی تیاری شروع کردینا چاہئے : وزیر اسپورٹس
نئی دہلی ، 22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی دانست میں ہندوستانی جتھہ نے ریو اولمپکس میں اپنی بہترین سعی پیش کی اور آج انھوں نے اس کیلئے جتھہ سے یگانگت کا اظہار کیا اور میزبان قوم برازیل کو یادگار گیمز کی میزبانی پر مبارکباد بھی پیش کی۔ مودی نے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ ریو 2016ء کے ہندوستانی جتھہ کی خصوصیت سے حوصلہ افزائی کرنا چاہتا ہوں۔ ہر اتھلیٹ نے اپنی طرف سے بھرپور کوشش کی۔ اس دوران وزیر اسپورٹس وجئے گوئل نے آج زور دیا کہ 2020ء کے ٹوکیو گیمز کیلئے تیاری ابھی سے شروع کردینے کی ضرورت ہے جبکہ ملک ریو اولمپکس میں 100 سے زیادہ اتھلیٹس کا اپنا سب سے بڑا جتھہ بھیجنے کے باوجود صرف دو میڈلس جیت کر مجموعی طور پر مایوس کن کارکردگی پیش کی ہے۔ گوئل نے بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو اور وومن ریسلر ساکشی ملک کو تمغے جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ چند دیگر ہندوستانی بدقسمتی سے پوڈیم تک نہیں پہنچ پائے لیکن امید ظاہر کی کہ ملک چار سال بعد ٹوکیو گیمز میں بہتر کارکردگی پیش کرے گا۔

TOPPOPULARRECENT