Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / ہندوستانی باورچی پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش

ہندوستانی باورچی پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش

نیویارک ۔ 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی شہر اوماہا میں نفرت انگیز جرم کا ایک اور واقعہ پیش آیا جہاں ایک 30 سالہ ہندوستانی باورچی (شیف) کو ایک نامعلوم شخص نے کئی گھونسے رسید کئے اور آئی ایس آئی ایس بہ آواز بلند کہا۔ سوتاہرسبوراج جو اوماہا کے ایک ہندوستانی ریستوران میں بحیثیت باورچی اپنے فرائض انجام دے رہا ہے، اس کے ساتھ یہ واقعہ گذشتہ ماہ پیش آیا تھا جہاں ایک نامعلوم شخص نے اسے متعدد گھونسے اور لاتیں رسید کی اور ساتھ ہی ساتھ فحش کلامی بھی کی۔ وہاں سے جاتے وقت حملہ آور نے ’’آئی ایس آئی ایس ہمارے ملک سے چلے جاؤ‘‘ کہا اور غائب ہوگیا۔ دریں اثناء ہندو امریکیوں کے مفاد میںکام کرنے والی ایک تنظیم نے اس واقعہ پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ جنوبی ایشیائی اور مشرق وسطیٰ کے رہنے والوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کے ارتکاب میں اضافہ ہورہا ہے۔ ہندو امریکن فاؤنڈیشن (HAF) کے قائدین نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی۔

TOPPOPULARRECENT