Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی باکسرس کو ایشین چمپین شب میں سخت مقابلہ

ہندوستانی باکسرس کو ایشین چمپین شب میں سخت مقابلہ

نئی دہلی ۔ 23؍ اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی باکسرس 26 ؍ اگسٹ سے بنکاک میں شروع ہونے والے ایشین چمپین شپ مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے آج رات روانہ ہوئے ۔ جہاں  انہیں نہ صرف میڈلس حاصل کرنے بلکہ عالمی چمپین شب کے آئندہ مقابلوں تک رسائی کے لئے ایک انتہائی سخت ترین اور دشوارگذار مرحلہ کا سامنا رہے گا ۔ انتظامی خامیوں کے سبب ہندوستانی باکسرس بین الاقوامی معیارات کے مطابق سہولتوں کے حصول میں اگرچہ بہت پیچھے ہیں جس کے باوجود وہ براعظم کی ٹیموں میں اہم مقام کے حامل ہیں جنہیں 2013 میں منعقدہ مقابلوں میں ایک گولڈ‘ دو سلور اور ایک برونز میڈل حاصل ہوئے تھے ۔ لیکن اب بات صرف میڈلس تک محدود نہیں ہے کیونکہ ہر زمرہ میں ان کا ہنر دیکھا جائیگا ۔ میڈل یافتہ یا فاتح باکسرس کو ہی اس سال اکٹوبر کے دوران قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقدشدنی عالمی چمپین شپ تک رسائی حاصل ہوگی ۔ دوحہ چمپین شپ ‘ دراصل‘ آئندہ سال ایرڈی جینرو میں منعقد شدنی اولمپکس کے لئے پہلا کوالیفائنگ مقابلہ ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT