Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی باکسر وجیندر کا آج برطانوی ڈین گلین سے مقابلہ

ہندوستانی باکسر وجیندر کا آج برطانوی ڈین گلین سے مقابلہ

ڈبلن ۔ 6 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی باکسر وجیندر سنگھ اپنے پیشہ ورانہ کیرئیر کے ناک آؤٹ آغاز کے بعد حوصلہ پاکر دوسرے مرحلہ میں کل برطانوی باکسر ڈین گلین کا سامنا کریں گے ۔ امکانی طورپر دلچسپ مقابلہ دیکھنے والے شائقین میں باکسنگ کی سرکردہ شخصیات کے علاوہ ہالی ووڈ کے ایکزیکٹیوز بھی شامل رہیں گے جو وجیندر میں فلمسٹار کی پوشیدہ صلاحیتوں کاپتہ چلانے کی کوشش کریں گے ۔وجیندر نے گزشتہ ماہ تکنیکی ناک آؤٹ کے ذریعہ اپنے پہلے مقابلے میں سونی واٹیٹنگ کو شکست دی تھی اور چار راؤنڈس کے مقابلے میں برطانوی آتش فرو عملہ سے وابستہ باکسر گلین سے ان کا سامنا ہوگا ۔ ہریانہ کے باکسر 30 سالہ وجیندر فلمی دنیا کیلئے اجنبی نہیں ہیں وہ پہلے ہی بالی ووڈ کی ایک فلم ’’فلکی ‘‘ میں کلیدی رول ادا کرچکے ہیں۔ علاوہ ازیں ریالٹی ٹی وی شو ایم ٹی وی ہیرو راؤڈیز X2 میں بھی پیش ہوچکے ہیں۔ ہالی ووڈ کے ایک سرکردہ ایکزیکٹیو نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ وہ وجیندر میں اداکاری کی صلاحیتوں سے وہ کافی متاثر ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT