Tuesday , October 17 2017
Home / دنیا / ہندوستانی بینکس جنوبی ایشیائی شارجہ فنڈ لانچ کرنے کے اہل

ہندوستانی بینکس جنوبی ایشیائی شارجہ فنڈ لانچ کرنے کے اہل

سنگاپور۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کلیدی ہندوستانی بینکس میں اتنی اہلیت اور گنجائش ہے کہ وہ ساؤتھ ایشین شارجہ فنڈ لانچ کرسکتی ہیں تاکہ اس خطہ میں اسلامک فائنانس کی مارکٹس کو سہارا دے سکے جسے سالانہ فائنانسنگ کے لئے کئی بلین ڈالرس کی ضرورت پیش آتی ہے۔ امریکہ گلوبل شارجہ کمپلائنس پروڈکٹ اسکریننگ گروپ آئیڈیل ریٹنگس کی ایشیا پیسیفک کے علاقائی ڈائریکٹر عارف سلطان نے بتایا کہ جنوبی ایشیائی مارکٹ اسلامی فائنانسنگ کے لئے موزوں ہوگی اور اس میں ہندوستان کا موقف پہلے 50 سرمایہ کاری کرنے والوں ممالک میں شامل ہوگا۔ ہندوستانی بینکس خطہ میں شارجہ فنڈ کی قیادت کرسکتے ہیں جس میں ان کا وہ موقف بھی شامل ہے جہاں اسلامک بینکوں کا فروغ دینا ہے۔ عارف سلطان جو اس وقت سنگاپور میں اسلامک بینکنگ اینڈ انویسٹمنٹ ایشیا کو مشرق وسطیٰ کانگریس 2016ء میں شرکت کررہے ہیں، اپنے خطاب کے دوران یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہند نریندر مودی کے حالیہ دورۂ سعودی عرب کے دوران بھی دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے موضوع پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT