Saturday , October 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی جونئیر ہاکی ٹیم کو نیو ساؤتھ ویلس کے خلاف شکست

ہندوستانی جونئیر ہاکی ٹیم کو نیو ساؤتھ ویلس کے خلاف شکست

پرتھ 9 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی جونئیر مینس ہاکی ٹیم کو آسٹریلین ہاکی لیگ میں برانز میڈل کیلئے کھیلے گئے میچ میں نیو ساؤتھ ویلس وراٹاس کے خلاف 1 – 5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ میچ کے ابتداء سے آسٹریلیائی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کافی تیزی اور پھرتی دکھائی تھی اور ان کی پاسنگ بھی بہترین تھی ۔ ہندوستانی کھلاڑی ان کی تیزی اور پاسنگ کا مقابلہ نہیںکرسکے ۔ قدرے وقت گذرنے کے بعد ہندوستانی کھلاڑیوں نے بھی قدرے گرفت بحال کی تھی لیکن وہ گول اسکور کرنے میں کامیاب نہیںہوسکے اور ان کی پاسنگ بھی نیو ساؤتھ ویلس کھلاڑیوں کی طرح موثر نہیں رہی تھی ۔ وراٹاس نے تاہم بہترین دفاعی لائین بھی تیار کر رکھی تھی جس کی بدولت ہندوستانی مینس جونئیر کھلاڑی زیادہ موثر انداز میںمظاہرہ نہیں کرپائے ۔ نیو ساؤتھ ویلس کیلئے 16 ویں منٹ میں ٹام کریگ اور 23 ویں منٹ میں لانڈن مورلے نے گول کئے تھے ۔ بعد میں ہندوستان جب تک ایک گول کرتا نیو ساؤتھ ویلس نے مزید 3 گول داغ دئے تھے اور کامیابی حاصل کرلی ۔

TOPPOPULARRECENT