Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی خاتون ریسلرز ونیش اور ساکشی ریو اولمپک کیلئے کوالیفائی

ہندوستانی خاتون ریسلرز ونیش اور ساکشی ریو اولمپک کیلئے کوالیفائی

استنبول۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سرکردہ ہندوستانی خاتون ریسلرز ونیش پھوگٹ اور ساکشی ملک نے یہاں منعقدہ دوسرے عالمی اولمپک کوالیفائنگ ٹورنمنٹ میں متعلقہ ویٹ ڈیویژنس کے تحت اپنے ملک کیلئے اولمپک کوٹہ میں مقام حاصل کرلیا۔ 48 کیلو اور 58 کیلو ڈیویژن کے تحت خواتین کے مقابلوں کے دوسرے دن ونیش اور ساکشی فائنلس میں پہونچتے ہوئے ریو اولمپکس کوٹہ میں اپنی جگہ بنائی۔ ترکی کے شہر استنبول میں جاری یہ ریو گیمس کیلئے آخری کوالیفائنگ مقابلہ ہے جہاں ہر زمرہ میں پہلا اور دوسرا مقام حاصل کرنے والے اتھیلیٹس ہی ریو کیلئے کوالیفائی ہوسکتے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT