Wednesday , May 24 2017
Home / شہر کی خبریں / !ہندوستانی خلائی مشن پروگرام پر تعطل 

!ہندوستانی خلائی مشن پروگرام پر تعطل 

درکار ٹیکنالوجی اور فنڈس کی اہمیت: صدرنشین اسرو
حیدرآباد 18 اپریل (سیاست نیوز) ہندوستان کے نامور سائنسدانوں پر مشتمل گروپ نے تقریباً ایک دہا قبل انسانی خلائی پرواز کے لئے گرین سگنل دے دیا تھا لیکن طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود حکومت کی منظوری نہ ملنے کے سبب اب تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی جانب سے نومبر 2006 ء میں منعقدہ اجلاس میں سائنسدانوں نے انسانی خلائی پرواز مشن کے بارے میں غیرمعمولی دلچسپی دکھائی اور متفقہ طور پر یہ رائے دی گئی تھی کہ اب ہندوستان کو اِس شعبہ میں دلچسپی دکھانی ہوگی لیکن ایسا لگتا ہے کہ ایک دہا گزر جانے کے باوجود اب تک بھی اِس مشن کے سلسلہ میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔ اسرو صدرنشین اے ایس کرن کمار نے بتایا کہ ہمیں اِس پروگرام کے لئے منظوری درکار ہے۔ اُس وقت تک ہم بعض اہم ٹیکنالوجیز جیسے ماحولیاتی کنٹرول کرنے والی لیباریٹری اور خصوصی طیاروں کے بارے میں کام کریں گے۔ اُنھوں نے کہاکہ ہم نے اِس ضمن میں کچھ تجربات کئے ہیں اور ٹیکنالوجی کے بعض شعبوں میں ترقی جاری ہے۔ انسانی خلائی پروگرام کے لئے درکار ترجیحاتی کام انجام دینا ضروری ہے۔ اِس کے ساتھ ساتھ فنڈس بھی ناگزیر ہیں، تبھی ہم سرگرمی کے ساتھ اپنا کام کرسکتے ہیں۔ کرن کمار نے بتایا کہ ہمارے لئے سب سے اہم ترجیح کمیونکیشن، نیوی گیشن اور ریموٹ سینسنگ کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ ملک بھر سے تقریباً 80 سائنسدانوں نے 7 نومبر 2006 ء کو منعقدہ اِس پروگرام میں حصہ لیا تھا اور اِس مشن کے بارے میں مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT