Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی خواتین اوبیر کپ کوارٹرز میں داخل

ہندوستانی خواتین اوبیر کپ کوارٹرز میں داخل

سائنا ، سندھو کا اچھا مظاہرہ ۔ مینس ٹیم کا تھامس کپ سے اخراج
کونشن (چین)، 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انڈین ویمنس ٹیم اوبیر کپ بیڈمنٹن ٹورنمنٹ کوارٹر فائنلز کیلئے کوالیفائی ہوگئی حالانکہ وہ اپنے تیسرے و آخری گروپ D میچ میں طاقتور جاپان کے مقابل 2-3 کے فرق سے ناکام ہوئی۔ تاہم مینس ٹیم نے تھامس کپ میں اپنا مایوس کن مظاہرہ جاری رکھا اور گروپ B کے اپنے تیسرے میچ میں یہاں کونشن اسپورٹس سنٹر اسٹیڈیم میں انڈونیشیا کے مقابل 0-5 سے شکست فاش پر ٹورنمنٹ سے خارج ہوگئے۔ مینس ٹیم اپنے گزشتہ دو مقابلوں میں تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے مقابل ہاری تھی اور چین سے جیت کے بغیر واپس ہوگی۔ اوبیر کپ میں اسٹار شٹلرز سائنا نہوال اور پی وی سندھو نے ابتدائی دو سنگلز میں سیدھے گیم کی فتوحات درج کرائیں لیکن ہندوستانی خواتین دو ڈبلز اور تھرڈ سنگلز نہیں جیت سکیں اور 2014ء کے رنرزاپ جاپان کے مقابل انھیں ناکامی برداشت کرنی پڑی۔ 26 سالہ اولمپک برونز میڈلسٹ سائنا نے عالمی نمبر 5 نوزومی اوکوہارا کو 21-18، 21-6 سے شکست دی جبکہ سندھو کو عالمی نمبر 11 اکانے یاماگوچی کے مقابل 36 منٹ کے مقابلے میں 21-11، 21-18 سے کامیاب ہوئیں۔

TOPPOPULARRECENT