Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / ہندوستانی راکٹ 2017 ء میں چاند پر پہنچ جائے گا

ہندوستانی راکٹ 2017 ء میں چاند پر پہنچ جائے گا

نئی دہلی ۔16 ڈسمبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی دوسری قمری تحقیق مہم چندریان 2 2017 ء میں چاند پر اُترے گی اور یہ ملک کی اولین شمسی توانائی سے متحرک ہونے والے خلائی جہاز آدتیہ 2 کے ذریعہ چاند پر جائے گی ۔ امکان ہے کہ اس کا آغاز 2017 ء میں ہوگا ۔ لوک سبھا کو آج اطلاع دی گئی کہ چاند کی سطح پر چندریان 2 2017ء میں اُترے گا ۔ یہ دوسری قمری مہم اجنبی حیات کے آثار کے دریافت میں مددگار ثابت ہوگی ۔ وزیراعظم کے دفتر میں تعینات وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے ضمنی سوالات کا جواب دیتے ہوئے اس کا انکشاف کیا ۔ آدتیہ دوم مہم کا مقصد سورج کا مطالعہ کرنا اور سورج کے اطراف زمین کے مدار پر گردش کرتے ہوئے سورج کا جائزہ لینا ہے ۔ یہ مداری گردش کرۂ ارض سے 15 لاکھ کیلومیٹر کے فاصلے پر ہوگی ۔ شمسی توانائی سے متحرک خلائی جہاز آدتیہ دوم کی اس مہم کیلئے حکومت نے 378.53 کروڑ روپئے کی منظوری دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT